ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جموں و کشمیر میں بھی ہوفضائی اسٹرائیک: سابق فضائیہ سربراہ فالی ہومی میجر

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جموں و کشمیر میں بھی ہوفضائی اسٹرائیک: سابق فضائیہ سربراہ فالی ہومی میجر

Sun, 03 Mar 2019 11:19:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 3 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان میں گھس کر دہشت گردی کے خلاف جو فضائی اسٹرائک کیا اس کا کیا اثر پڑے گا۔ سابق فضائیہ سربراہ فالی ہومی میجر نے اس مسئلہ کھل کر اپنی رائے رکھی۔انہوں نے کہا کہ ایئراسٹرائک کے بعد پاکستان کا رخ دیکھنے کے قابل ہو جائے گا،اگر ہندوستان کو اکسایا گیا تو ہم کس طرح ایکشن لیں گے وہ ضرور دیکھیں لیکن اب کچھ ہوتا نظر نہیں آتا۔انہوں نے جموں و کشمیر میں روزانہ ہو رہے انکاؤنٹر کو لے کر بھی بڑی بات کہی۔سابق ائر چیف نے کہا کہ ہمیں فضائیہ کے استعمال پر ایک بار سوچنا ہوگا، صرف سرحد پار ہی نہیں بلکہ جموں و کشمیر میں بھی دہشت گردی کے خلاف فضائیہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے،ہم پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشت گردی کے خلاف اسٹرائک کا استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے اس پر تفصیل سے بیان کیا کہ جب کشمیر میں ہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑتے ہیں تو کئی جوان شہید ہوتے ہیں، جب انکاؤنٹر جاری ہوتا ہے تب فائرنگ ہوتی ہے اور ہمیں آخر میں گھر کو اڑانا ہی ہوتا ہے تو یہ کام پہلے کیوں نہیں کر سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضروری نہیں کہ کشمیر میں طیاروں کا استعمال ہو بلکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کر سکتے ہیںیا پھر اس گھر کو اڑا کر سکتے ہیں جہاں پر دہشت گرد ہیں۔

پاکستان کے ساتھ موجودہ چل رہے تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اب بھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے،ابھی جو اسٹرائک ہوا ہے وہ صرف چھوا ہوا ہے، اگر پاکستان ایکشن لیتا ہے تو کسی بھی قسم کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ گزشتہ کافی عرصے سے فضائیہ کا استعمال ٹھیک طریقے سے نہیں ہوا ہے، نہ کارگل میں اور نہ ہی کسی اور جگہ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو ایئر اختیار رکھنا ضروری ہوتا ہے، اگر صحیح ان پٹ ہے تو ایسا کیا جا سکتا ہے جو 26 فروری کو ہوا۔آپ کو بتا دیں کہ اس سیشن میں سابق فضائیہ سربراہ کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ڈی ایس ہڈا بھی شامل ہوئے۔


Share: